Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'اپنی ذمہ داریوں اور حدود کا معلوم ہے، ہیڈکوچ بننے کا نہیں سوچ رہا'

شائع 10 جون 2020 01:36pm

کراچی: قومی ٹيم کے نومنتخب بيٹنگ کوچ یونس خان انگلينڈ کيخلاف مشکل امتحان کيلئے تيار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے پتہ ہے ميری کيا ذمہ داری ہے اور کيا حدود ہيں۔

ويڈيو لنک پريس کانفرنس ميں یونس خان نے کہا کہ مصباح الحق کيساتھ کام کرنے ميں کوئی پريشانی نہيں ہوگی، اپنی ذمہ داریوں کا اور باؤنڈريز کا پتہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں ہيڈ کوچ بننے کا نہيں سوچ رہا۔ کوشش کروں گا مصباح کھلاڑيوں کو جو سکھائے ميں ڈبل مائنڈڈ نہ کروں۔

بيٹنگ کوچ نے مزيد کہا کہ کوشش ہوگی اظہر علی اور اسد شفیق کو پراعتماد بنانے پر کام کرسکوں۔ ٹيم ميں زيادہ تر نوجوان کھلاڑی شامل ہيں جن کيساتھ اپنا تجربہ شيئر کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اسے نمبرون کھلاڑی بنانا ہے۔ ويرات کوہلي سے ابھي موازانہ کرنا درست نہيں۔

يونس خان نے مزيد کہا کہ وہ چاہيں گے جس طرح باب ولمر نے انہیں سکھایا تھا اسی طرح وہ کھلاڑيوں کو سکھائيں۔